اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گوادر کے مستقبل کے بہترین توقعات کے پیش نظر ہاشو گروپ اپنے موجودہ فائیو سٹار ہوٹل کی توسیع کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس میں ابتدائی طورپر ہوٹل کی مکمل فیزII تک 40 ڈیلکس رومز شامل کرنا ہے جس کیلئے ڈرائنگز ، فاﺅنڈیشن اور پائلنگ کاکام تیار ہے ہاشو گروپ متصل ہوٹل لینڈ پر ہوٹل اپارٹمنٹ بلڈنگ کی تعمیر سے مزید 300 کمروں کی کاموڈیشن کی بھی منصوبہ بندی کررہاہے ، ہاشو گروپ جس نے گوادر کی اہمیت کو بہت پہلے ہی محسوس کرلیا تھا اور ملک کے کاروباری مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے گروپ نے علاقہ میں زیور پرل کانٹینیٹل کو سامنے رکھتے ہوئے گروپ نے علاقہ سمیت 2 بلین روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی تاکہ اپنے کسٹمرز سرکاری ملازمین فارنرز کاروباری حضرات ، بینکرز اور سیاحوں کی ضروریات کو پورا کرسکے ۔ بحیرہ عرب اور شفاف ساحلوں کے خوبصورت ماحول کو ہ باطل کی چوٹی پر واقع ہوٹل جدید سہولیات سے آراستہ 144 بیڈرومز ، مختلف ذائقوں کے کھانے پیش کرنیوالے 3 ریسٹورانٹس ، کافی شاپ ، بینکوئٹ کی سہولیات ، ہیلتھ کلب اور ایس پی اے ، 24 گھنٹے بزنس سنٹر اور کاررینٹل سہولیات جوان ہاﺅس اور واک ان کلائنٹس کیلئے دستیاب ہیں کا حامل ہے ۔