قصور( مانیٹرنگ ڈیسک ) قصور میں ہونے والے ظلم کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ، غریبوں پر حیات تنگ کردی گئی ہے ، سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران معصوم لوگوں کا ساتھ دینے کے بجائے ظالم لوگوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں ، ملک میں جنگل کا قانون ہے پولیس سے انصاف کی توقع نہیں ، ہم اس انسانیت سوز واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے مظلوموں کو انصاف دلا کر رہیں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا گورنر کا عہدہ چھوڑ کر سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ، انصاف کی فراہمی جب تک فوری اور آسان نہیں ہوگی ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکے گا ۔