کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سندھ محبت ریلی کیس میں گرفتار 6ملزمان کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان میں عارف ، عدنان ، ننی ، ارسلان ، شہزاد کو گرفتار کیا گیا ہے ، یاد رہے کہ ملزم عارف سر کٹا کو نائن زیرو چھاپے کے دوران گرفتار گیا تھا ، ملزمان پر سال 2012میں محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کے الزامات ہیں ، اس فائرنگ کے بعد ہنگامہ آرائی میں 12افراد جاں بحق ہوئے تھے ، مشتعل افراد کی طرف سے دوکانوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی تھی