لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تجزیہ نگار و ماہر قانون ریما عمر نے حسن نثار کو آئینہ دکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق ہونے والے پروگرام میں پینل میں شامل تمام ماہرین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار
کیا، اس دوران حسن نثار نے ایک بار پھر اپنے تجزئیے میں جمہوریت کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ریما عمر نے حسن نثار کی باتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوال جو بھی ہو حسن نثار صاحب کا جواب جمہوریت پر گالی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ کارڈ کا ایک اصول بن گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حسن نثار صاحب کی تعریف کرنا ہوگی کہ وہ ہر بار مثالیں فرق دیتے ہیں۔ آج بھی انہوں نے ایک خوبصورت ٹریل کی مثال دی ہے۔ تاہم بیچ میں ان کا جو کرعکس ہوتا ہے وہ یہی ہے کہ یہ گندی بد بودار جمہوریت ہے، یہاں اخلاقیات یا کسی اور چیز کی کیا ہی بات کرنی۔ریما عمر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہم یہ شو کیوں کرتے ہیں، کیوں کہ یہاں ہم نہ قانون کی بات کر سکتے ہیں، نہ جمہوریت کی بات کر سکتے ہیں اور نہ ہی اخلاقیات کی بات کر سکتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی کئی اہم ایشوز پر ایک فوکس ڈسکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوہری شہریت کیس، فیصل واوڈا نااہل قرار، سینیٹر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم – PTI کے انتخاب پر سوال لیکن گالی پھر بھی جمہوریت کو کیوں؟ https://t.co/5LJvqTCc84 pic.twitter.com/SieAOrCyFp
— Reema Omer (@reema_omer) February 9, 2022