اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں تھانہ اچھرہ کے قریب گولڈ مائن پلازہ میں آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق 8 منزلہ پلازہ میں اچانک آگ بھڑک ا±ٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ریسکیو زرائع کے مطابق عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے،،نجی ٹی وی چینل کے مطابق اب تک 48 لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے ،جبکہ پلازے سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈی سی او لاہور کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، اس حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔جو کہ خو د کو بچانے کی کوشش میں پلازے سے کود گئے جبکہ 11افراد زخمی بتائے جارہے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔