لاہور (نیوز ڈیسک) گلوکار سکھبیر سنگھ بااثر شخصیات کے دباﺅ اور کسٹم حکام کی ملی بھگت سے امارات ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچ گئے ، سکھبیر سنگھ سابق سینٹر کے بھانجے کی شادی میں پرفارمنس کیلئے لاہور آئے تھے اتوار کے روز وہ لاہور ائیر پورٹ سے قومی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے واپس جارہے تھے کہ ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے انکے سامان سے 29 ہزار ڈالر برآمد کئے اس موقع پر سکھبیر کو مدعو کرنیوالوں اور دیگر بااثر شخصیات نے اپنے اثر ورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ائیر پورٹ سے باہر نکوایا اور بعد میں پروٹوکول کیساتھ امارات ائیر لائنز کی پرواز پر دبئی بھجوادیا ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکھبیر کو دبئی بھجوانے میں کسٹم ، اے ایس ایف سمیت دیگر اداروں کاعملہ بھی ملوث ہے دوسری جانب سکھبیر کے پاکستان میں منیجر ملک حسن کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل سکھبیر سے رابط ہوا ، وہ اپنے میزبان سابق سینٹر کے گھر پر تھے