لاہور (نیوز ڈیسک) تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاءالحق نقشبند ی نے 50 سے زائد مفتیان کرام کی طرف سے قصور میں معصوم بچوں کیساتھ ہونیوالے زیادتی کیس کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہاگیا ہے ایسے بدترین گناہ کی اسلام میں کوئی معافی نہیں ہے اس طرح کے گناہ کبیرہ میں مبتلا درندہ صفت افراد سے سوسائٹی کو جلدازجلد پاک کرنا چاہئے ، حکومت اس کیس کی شفاف تحقیقات کروا کے اصل مجرموں کو بذریعہ عدالت پھانسی کی سزادلوائے ، فتویٰ جاری کرنیوالوں میں راغب نعیمی ، مفتی محمد خان ،قادری اور دیگر شامل ہیں