اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہی ہوگئے ہیں‘آمنہ الیاس

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے گالوں کی سرجری سمیت کسی بھی عضو کی سرجری نہیں کرائی اور یہ کہ آج کل کے تمام لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہوگئے ہیں۔اداکارہ و ماڈل حال ہی میں ’وائس اوور مین‘ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ یہ تاثر ?غلط ہے کہ لوگ ان کی

اداکاری پسند نہیں کرتے اور صرف ان کی جسامت اور فیشن کو دیکھتے رہتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ انہیں کسی پاکستانی فلم میں بوس و کنار کا منظر کرنے کا کہا جائے گا تو وہ اس پر راضی ہوجائیں گی۔آمنہ الیاس نے واضح کیا کہ البتہ ممکنہ طور پر وہ کسی ہولی وڈ فلم میں اپنی پسند کے کسی بہترین اداکار کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروا سکتی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ وہ کسی کو مارنے یا پیٹنے میں بہترین تجربہ رکھتی ہیں مگر ان کی مذکورہ مہارت کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیکھ کر ان کے دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوتی، البتہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو دیکھ کر ان کا دل زور سے دھڑکتا ہے۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ریسلر بنتیں جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں سب سے زیادہ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے حوالے سے نامناسب باتیں بھی کی جاتی ہیں۔ایک سیگمنٹ میں آمنہ الیاس نے کہا کہ مرد حضرات کا دماغ گھٹنوں میں نہیں بلکہ پیروں تلے ہوتا ہے۔آمنہ الیاس نے ایک سوال پر واضح کیا کہ انہوں نے تو گالوں کی سرجری کروائی ہے اور نہ ہی کسی اور حصے میں انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔اداکارہ کے مطابق اگر انہیں موقع ملے تو وہ اپنی جنس تبدیل کرواکر لڑکا بنیں گی جب کہ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں پرکشش مرد اچھے لگتے ہیں مگر ساتھ ہی کہا کہ آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہی ہوگئے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…