ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

کورونا کی معاشی تباہ کاریوں کے باوجود دنیا بھر میں اسپورٹس کار فراری کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی)عالمی وبا ء کورونا کی معاشی تباہ کاریوں کے باوجود دنیا بھر میں اسپورٹس کار فراری کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔اٹلی کی اسپورٹس کار بنانے والی کمپنی فراری نے دعوی کیا ہے کہ 11ہزار سے زائد گاڑیوں کی ریکارڈ شپمنٹ کے بعد رواں سال اس کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فراری نے اندازہ لگایا ہے کہ گزشتہ سال 2021 میں 11155 گاڑیوں کی ترسیل کے بعد رواں سال اس کی ایڈجسٹ شدہ مجموعی آمدنی 1.65 اور 1.70 ارب یورو کے درمیان ہوگی جبکہ گزشتہ سال آمدنی 1.53 ارب یورو تھی۔گزرے برس بھی کمپنی کی آمدنی اس کے اندازے کے مطابق ہی رہی تھی۔فراری کے سربراہ بینیڈیٹو وینیا نے کہا ہے کہ کمپنی نے برانڈ کی منفرد خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط کے ساتھ تمام آرڈرز کو پورا کیا ہے۔سال 2020 میں کورونا کی عالمی وبا ء کے پھیلائوکے بعد گزشتہ سال فراری کی شپمنٹ میں 22.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔کمپنی کے مطابق تمام اہم ممالک میں ڈبل ڈیجیٹ گروتھ ظاہر ہوئی ہے جس کی وجہ 8 سلنڈر ماڈلز بشمول ایف ایٹ فیملی، روما گرینڈ اور ہائبرڈ ایس ایف 90 ماڈلز کی مستحکم فروخت ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں چین، ہانگ کانگ اور تائیوان کو ایکسپورٹ کی گئی گاڑیوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ صرف فراری ہی نہیں دیگر لگژری گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔لگژری گاڑیوں کی برطانوی کمپنی رولز روئس نے بھی کہا تھا کہ سال 2021 میں اس کی فروخت میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا عندیہ ہے کہ کورونا کی عالمی وبا ء کے باوجود دنیا بھر میں لگژری گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک اور لگژری کار پورشے نے بھی گزشتہ سال دنیا بھر میں3لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…