بہاولنگر(این این آئی)بااثر زمینداروں کے خلاف مقدمہ میں گواہی دینا نوجوان کا جرم بن گیازاہد عرف ذہدی گجر وغیرہ نے نوجوان کا روک کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان محنت کش کو پیشاب پلانے کی کوشش کرتے رہے تفصیل کے مطابق تھانہ صدر بہاولنگر میں ساجد عرف ساجدی، زاہد عرف زہدی گجر وغیرہ کے خلاف قبل ازیں لڑائی جھگڑا کا مقدمہ درج ہے جس میں نواحی علاقہ حافظ والا کے رہائشی محنت کش محمد فضل نے بڑے زمینداروں کے خلاف گواہی دی تھی جس کے رنج پر بااثر ملزمان نے محنت کش فضل کو سرعام سوٹوں اور راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا بااثر زمیندار نوجوان کو پیشاب بھی پلانے کی کوشش کرتے رہے،ملزمان سابقہ لیگی چیئرمین ساجد گجر کے بھائی ہں ں ملزمان اسلحہ کے زور پر جاں سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے،متاثرہ خاندان کا ڈی پی او سے نوٹس لیکر انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔