اسلام آباد (نیوزڈیسک)مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی میںمراد سعید کے سوال کے جواب میں بتایا کہ کویتی حکام سر کاری طورپر ویزا جاری کر نے کےلئے کسی پابندی یا پابندی عائد کر نے کو تسلیم نہیں کر تے تاہم منشیات کا کارو بار کر نے پر متعدد پاکستانی افراد کی گرفتاریاں اور امن وامان کی عمومی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 2011سے ویزا محدود پیمانے پر جاری کیا جارہا ہے حکومت پاکستان کویتی حکام سے رابطہ میں ہے پیشہ ور افراد کو ملازمت کی صورت میں ویزا دیا جارہا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ اس وقت کویت میں 240پاکستانی قید ہیں جس پر منشیات کی سمگلنگ ¾ قتل ¾ زنا بالجبر ,چوری اور جعلسازی کے مقدما ت ہیں ان میں سے 221سزا یافتہ ہیں جبکہ 19کے مقدمات زیر سماعت ہیں