اسلام آباد(نیوزڈیسک)زید حامد کی گرفتاری،سرتاج عزیز کا اہم انکشاف،مشیر خارجہ کے موقف سے اراکین اسمبلی ششدر،مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ زید حامد کے معاملے پر ہمارا سفارتخانہ سعودی حکام سے مستقل رابطے میں ہے تاہم ابھی تک قونصلر رسائی نہیں ملی . خدا کرے کہ جلدی قونصلر رسائی مل جائے اور معاملہ حل ہو جائے ۔ پیر کو وقفہ سوالات کے دور ان ایک ضمنی سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے بتایا کہ زید حامد کی اہلیہ سے دو مرتبہ ملاقات ہو چکی ہے انہیں خرچ کےلئے رقم کی ضرورت تھی وہ بھی فراہم کر دی گئی ہے انہوںنے بتایا کہ ابھی تک زید حامد کو اسیر کر نے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا تاہم لگتا ہے کہ زید حامد کے بیانات پر الزامات ہیں