پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشےڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ،صوبے کے مختلف اضلاع میں لوڈشےڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔گزشتہ شام پشاورمیں ہونیوالی بارش کے بعدپوری رات شہر پشاورکی بجلی بندرہی تاہم پیسکو ڈائرےکٹرجنرل پبلک رےلےشنزشوکت افضل مسلسل غلط بیانی کرتے رہے اورٹی وی چینلز کوبجلی کی بحالی کے ٹیکرزجاری کرتے رہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی بجلی لوڈشےڈنگ اوراووربلنگ پر شدید احتجاج کیاگیا ہے اراکین اسمبلی نے واپڈاکاقبلہ درست کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشےڈنگ سے کاروبارزندگی معطل ہوکر رہ گئی ،کارخانے بند ہوگئے،گھریلوں صارفین کوبھی شدید مشکلات کاسامنا ہے تاہم پیسکو کی جانب سے سب اچھا کی رپورٹ دی جاری ہے اوریہ بھی دعوی کیاجارہاہے کہ لوڈشےدنگ میں کمی کی گئی جوکہ سراسرغلط ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بجلی لوڈشےڈنگ،کم وولٹیج اوراووربلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے ،صوبے کے مختلف حصوں مےںحکومت اورواپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،گزشتہ دنوں مردان میں مشتعل مظاہرین نے گریڈ سٹیشن کے اندر گھس کر تھوڑپھوڑ کی ۔پشاورمیں بھی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے کیونکہ ایک طرف لوڈشےدنگ کی جارہی ہے تودوسری جانب ہزاروں روپے کے بل ہرمہینے بھجوادیئے جاتے ہیں ۔ادھر گزشتہ شام کومعمولی بارش کے بعد پورے شہر کی بجلی معطل رہی اورچھ گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی جبکہ پیسکوڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنزشوکت افضل کی جانب سے فی الفور بجلی بحالی کی پریس ریلیز بھی جاری کردی اورنیوز چیلز پرٹیکرزبھی چل گئے،تاہم صورت بالکل اسکی برعکس تھی پشاورصدر،نوتھیہ ،سول کوارٹر،آرمی فلیٹس،سواتی پھاٹک،گلبرک اورشہر سمیت کئی علاقوں میں پوری رات بجلی بند رہی۔