ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

قصور ویڈیو سکینڈل , گرفتار ملزمان کی تعداد چودہ ہوگئی ،نام سامنے آگئے

datetime 10  اگست‬‮  2015 |

قصور(نیوزڈیسک)قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث مزید دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے، کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد چودہ ہو گئی۔ قصور کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل کے 5ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی . 7کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے۔ویڈیو اسکینڈل کے 5ملزمان کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر انہیں ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ عدالت کی جانب سے درخواست خارج کرنے پر پانچوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان ملزمان میں سلیم اختر، عتیق الرحمان، شفیق احمد، تنزیل الرحمان اور محمد یحییٰ شامل ہیں۔ پولیس نے مدعیان کے وکلاءکی درخواست پر مقدمے میں 7 اے ٹی اے کی دفعات بھی شامل کر لیں۔ اسکینڈل کے 7 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی مرکزی ملزم حسیم عامر، فیضان مجید، نسیم شہزاد اور بشارت کے ریمانڈ میں دو روز عبدالمنان، علی مجید، اور عثمان خالد کے ریمانڈ میں4 روز کی توسیع کی گئی. پولیس کے مطابق ویڈیو اسکینڈل کے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد اسکینڈل میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 14ہو گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…