بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

میٹرو ٹرین ۔شہبازشریف باز نہ آئے ،اصل کام کرہی دیا

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زےر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر عملدر آمد سے متعلقہ اہم امور کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔اجلاس مےں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مالی سال 2015-16 ءکے بجٹ کے تخمینہ جات کی بھی منظوری دے دی گئی ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پاکستان میٹرو بس پراجیکٹس نے ٹرانسپورٹ نظام میں نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں اوراب ملتان میں بھی میٹروبس منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جو پاکستان مےںاپنی نوعےت کا پہلا پراجےکٹ ہوگا۔لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین ٹرانسپورٹ کلچر مےں انقلابی تبدےلی کا پےش خےمہ ثابت ہوگا۔انہوںنے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ کا نظام تیز رفتار ترقی کی بنیاد ہے،اسی لئے پنجاب حکومت ذرائع نقل و حمل کو بہتر بنانے پرخصوصی توجہ مرکوزکےے ہوئے ہے۔انہوںنے کہاکہ لاہور اور پاکستان میٹرو بس پراجیکٹس کیلئے فیڈر روٹس پر نئی بسیں چلائی جائیں گی،جس سے شہرےوں کو مےٹروبس سٹےشنز تک آنے جانے مےں سہولت ملے گی جبکہ ملتان مےٹروبس پراجےکٹ مکمل ہونے پروہاں بھی فےڈر روٹس پر بسےں چلائی جائےں گی۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن مےں لاہور، پاکستان اور ملتان میٹرو پراجیکٹس کیلئے علیحدہ علیحدہ سٹیئرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فےڈرروٹس پر بسےں چلانے کے حوالے سے فوری اقدامات کےے جائےں۔اجلاس کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کا کام پی ایچ اے کے سپرد کرنے کا فےصلہ کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ لاہوراور پاکستان میٹروبس منصوبے کے روٹس پر کمرشل پوائنٹس کو ڈویلپ کرنے کا جائزہ لیا جائے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے مےٹروبسوں کے ذرےعے معاشرے کے ہر طبقے کےلئے باکفاےت،آرام دہ اورتےزرفتار ٹرانسپورٹ فراہم کی ہے جبکہ لاہور اورنج لائن مےٹرو ٹرےن کا منصوبہ ان منصوبوں کو مزےد آگے بڑھانے کی جانب اےک سنگ مےل ہے۔انہوںنے کہا کہ مےٹروبس پراجےکٹس عوام کے وسائل ان پر صرف کرنے کی شاندار مثالےں ہےں اورعوام نے مےٹروبس پراجےکٹس کو جتنی پذےرائی دی ہے اس کی نظےر نہےں ملتی۔وزےراعلیٰ نے پاکستان مےٹرومنصوبے کے حوالے سے حنےف عباسی اورکمشنر راولپنڈی ڈوےژن کی کارکردگی کو سراہاجبکہ اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے سے اہم امور کوطے کرنے کے حوالے سے خواجہ احمد حسان،چےف سےکرٹری،اےم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،ڈی جی اےل ڈی اے اوردےگر متعلقہ حکام کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کی۔چےئرمےن لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان نے مےٹروبس پراجےکٹس اور لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کے حوالے سے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی انتھک محنت اوروےژن کوشاندار الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کےلئے آپ نے جو کام کےے ہےں اس کی مثال نہےں ملتی، خصوصاً لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کے حوالے سے چےن مےں جس طرح آپ نے پنجاب کے عوام کےلئے ےہ تحفہ حاصل کےا اس کی گواہی نہ صرف پاکستان کے عوام دےتے ہےں بلکہ چےن کے اعلی حکام بھی آپ کے معترف ہےں۔اجلاس کے دوران اراکےن اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کی سہولت کیلئے جدید ٹرانسپورٹ نظام متعارف کراکے ان کے دل جیت لئے ہیںاورروزانہ لاکھوں افراد میٹرو بس پراجیکٹس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اجلاس کے دوران بریفنگ دی۔ اراکین قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، وحید عالم خان، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، سابق ایم این اے حنیف عباسی، اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان، وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد، متعلقہ سیکرٹریزاور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…