لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے قصورمیں ویڈیوسکینڈل کے لئے جوڈیشل انکوائری کی درخواست مسترد کردی ۔پنجاب حکومت نے قصورمیں ویڈیوسکینڈل کی تحقیقات کے لئے ہائیکورٹ کوجوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست کی تھی ۔عدالت عالیہ کے چیف جسٹس منظورملک نے پنجاب حکومت کی درخواست مستردکرتے ہوئے لکھاکہ قصورمیں ہونے والے واقعہ کی پولیس انکوائری کررہی ہے اس لئے عدالتی جوڈیشل کے ذریعے انکوائری کرانے کی ضرورت نہیں۔عدالت نے جوڈیشل انکوائری کی سیشن جج سے بھی انکوائری کرانے کی درخواست مستردکردی ۔