کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز کے اختیارات میں توسیع، قائم علی شاہ کا ایک اور یوٹرن ،مسلسل تحفظات کا اظہار کرنے اور تاخیر کے بعد کہتے ہیں کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع آئین کے مطابق ہے اور صوبائی اسمبلی سے بھی اس کی توثیق کرائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کہ رینجرز کو اختیارات آئین کے تحت دیئے ہیں اوسندھ ر اسمبلی سے بھی اس کی توثیق کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، محکمہ آبپاشی، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ ادارے فعال ہیں لہذا سندھ میں سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں۔جبکہ پیپلزپارٹی کی رہنماءشرمیلافاروقی نے قصورکے ویڈیو سکینڈل کے بارے میں ایک مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی ہے جس پرمنگل کے روز بحث ہوگی ۔