اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہری پور میں انتخابی جلسے کےدوران عمران خان غصے سے بے قابو ہو گئے اور قصور ویڈیو سکینڈل پر حکومت کے خلاف شدید غم و غصے کا ا ظہار کیا، ان کا کہنا تھا یہ ویڈیو سکینڈل سامنے آنے پر ان کا سر پاکستانی ہونے پر شرم سے جھک گیا ہے ،اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پنجاب پولیس کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولیس نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے تشدد کیا اور اب بھی متاثرہ خاندانوں سے مک مکا کرنے کے لیے زور ڈال رہی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں