اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کے قومی پرچم کا ڈیزائن امیر اللہ قدوائی نے قائداعظم کی ہدایت پر مرتب کیا تھا۔ پاکستان کے ایک غیرسرکاری خبررساں ادارے آن لائن کے مطابق قائداعظم کی یوم وفات 11 ستمبر، علامہ اقبال کی 21 اپریل اور 16 اکتوبر کو لیاقت علی خان کی یوم وفات کے موقعوں پر پرچم سرنگوں رہتا ہے یا پھر کسی اور موقع پر جب حکومت اعلان کرے جبکہ 14 اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے ملک بھر میں پرچموں کی بہار نظر آتی ہے۔قومی پرچم میں سفید رنگ مملکت خداد میں بسنے والی اقلیتوں کو ظاہر کرتاہے جبکہ ہرا رنگ مسلمانوں کی نمائندگی کرتاہے ۔پرچم میں چاند اور ستارے بھی ایک بڑے مقصد کی علامت ہے ،چاند ترقی کو ظاہر کرتاہے جبکہ ستارہ روشنی کی علامت ہے ۔پاکستان کے جھنڈے میں سے ایک بھی رنگ کم پڑ جائے تو یہ جھنڈ مکمل نہیں ہوتاہے