اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی اراکین کی قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر مہمانوں کے آنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ، نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے یہ پابندی اس لیے لگائی ہے کہ حکومتی جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکن اپنے ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ اسمبلی آکر نعرے بازی کرسکتے ہیں ، اس وجہ سے اسپیکر نے حفظ ماتقدم کے طور پر پابندی لگائی ہے کہ کوئی بھی شخص حکومتی ارکان اور تحریک انصاف ارکان اسمبلی بالخصوص عمران خان کیخلاف کوئی نعرے بازی یا ہنگامہ نہ کرسکیں ۔