اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی ہے جس کےبعد ملزمان کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہےایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے تنزیل الرحمان،عتیق الرحمان اور محمدیحیٰ سمیت 3 اور ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا رپورٹ کے مطابق عدالت میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس میں یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں چلائے جانے کی درخواست کی گئی ہے، یہ درخواست قصور کے رہائشیوں کی طرف سے دائر کی گئی۔