کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک رکن قتل کی واردات بارے اسمبلی میں بات کرنا چاہتے تھے لیکن ہمیں موقع نہیں دیا گیا ، سندھ میں بادشاہی نظام چل رہا ہے ، اگر ایک ایم پی اے کی بات نہیں سنی جاتی تو باقی غریب عوام کی دہائی کون سنتا ہوگا ، اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ اب کراچی میں بادشاہی نظام کو مزید نہیں چلنے دیا جائے گا ، واضح رہے کہ آج سندھ اسمبلی میں احتجاج کرنے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان شدید گرما گرمی دیکھنے کو ملی جس میں ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے دیے اور گھونسے لگائے ، اسی دوران اسپیکر نے کچھ دیر کیلئے اجلاس ملتوی بھی کر دیا تھا ۔