لاہور (آن لائن) محکمہ پراسیکیوشن پنجاب نے محکمہ خزانہ پنجاب کے انکار کے باوجود 36 نئی گاڑیوں کی خریداری کی ایک سمری دوبارہ محکمہ خزانہ کو ارسال کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ پراسیکیوشن پنجاب اس سے قبل بھی گاڑیوں کی خریداری کے لئے ایک سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال کر چکا ہے مگر
محکمہ خزانہ پنجاب نے 36 گاڑیوں کی خریداری کے لئے فنڈز کے اجراء سے انکار کرتے ہوئے محکمہ پراسیکیوشن پنجاب کو صرف 10 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ اس ایشو پر محکمہ پراسیکیوشن پنجاب اور محکمہ خزانہ پنجاب کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔