منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

قاسم سلیمانی پر قاتلانہ حملہ کیا مگر وہ بچ نکلا تھا، سابق اسرائیلی آرمی چیف

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گیڈی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے داعش کے سیکڑوں جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہم ایران کے بیرون ملک سرگرم کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریب پہنچ گئے تھے۔ قریب تھا کہ ہم انہیں بھی مار ڈالتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں اسرائیل کے سابق آرمی چیف نے بتایاکہ ایران پر حملہ کرنے کا معاملہ

بین الاقوامی جواز کا متقاضی ہے۔ جیسا کہ سابق وزیر اعظم ایہود باراک اور نیتن یاہو نے بھی کہا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ضروری قوت کا ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس قسم کا آپریشن انفرادی طور پر اور پیشگی اطلاع کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے بہت گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ا موضوع پر گفتگو زیادہ سنجیدہ نہیں ہورہی ہے۔معاہدے سے امریکیوں کی دستبرداری کے بارے میں سابق چیف آف سٹاف نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک سٹریٹجک غلطی تھی جس سے ایران نے فائدہ اٹھایا۔ اس کے نتیجے میں ایرانیوں نے خود کو بعض پابندیوں سے آزاد کر لیا۔آئزن کوٹ نے امریکی کردار اور ایران کو جوہری بم بنانے کی کوشش میں آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اسرائیل کی صلاحیت پر بھی بات کی۔ آئزن کوٹ کا خیال ہے کہ موجودہ وقت میں ایرانی امریکا کو اس لحاظ سے اہمیت نہیں دیتے کہ وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ وہ امریکا ایران کے عزائم سے نمٹنے کے لیے فوجی آپشن استعمال نہیں کرے گا۔سلیمانی کے بارے میں آئزن کوٹ نے کہا کہ اسرائیل نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل انہیں گولان کی پہاڑیوں کی طرف ایرانی میزائل داغے جانے کے بعد تقریبا ختم کر دیا تھا مگر سلیمانی فوجی آپریشن ہائوس آف کارڈزمیں بچ نکلے تھے۔ ہم نے ان میزائلوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہم ہر اس شخص کے خلاف لڑتے ہیں جو ہمارے لیے خطرہ بنتا ہے۔ ہم نے خود سلیمانی کو نشانہ بنانے پر نظریں جمائیں لیکن وہ اس دن ہمارے ریڈار میں داخل نہیں ہوئے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…