سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں انشورنس کمپنی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 22سالہ دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر سیلز منیجر کے خلاف جبری زیادتی کا مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع انشورنس کارپوریشن کے دفتر میں سیلز منیجر
اشتیاق نے 22 سالہ شادی شدہ دوشیزہ مسماۃ(ع) کو نوکری کا جھانسہ دے کر دفتر میں بلایا اور مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔جس کی اطلاع پر تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے انشورنس کمپنی کے سیلز منیجر کے خلاف جبری زیادتی کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔