جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

وضو شروع کرتے وقت یہ ایک دعاپڑھ لیا کریں، ان گنت فوائد

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آپ لوگوں نے جب وضوشروع کرنا ہے سب سے پہلے ” بسم اللہ” پڑھ کر کوشش کرنی ہے کہ پوری سنت کے مطابق وضو ہو۔ اور سنت کےمطابق سنتوں کا خیال کرتے ہوئے آپ نے وضو کرنا ہے۔ اور پھر وضو کے درمیان میں جیسا کہ وضو چار فر ض ہیں اس میں پہلا فرض مکمل چہرے کا دھونا، دوسرا فرض کہنیوں سمیت دونوں بازؤں کا دھونا، تیسرا فرض

چوتھائی سر کا مسح کرنا، چوتھا فرض ٹخنے سمیت اپنےدونوں پاؤں کا دھوناتو یہ چار چیزیں ایسی ہیں جن میں سے اگر کوئی ایک بھی چھوٹ گئی یا کمی رہ گئی ۔توآپ کا وضو نہیں ہوگا۔ لہٰذا جب آپ نے وضو شروع کرنا ہے۔ اور ان چار کے درمیان میں پہنچنا ہے ۔ یعنی چہر ہ اور بازو دھونےکے بعد یہ والا عمل کرنا ہے۔ یہ دعا آپ نے پڑھنی ہے۔ اس کے بعد آپ نے سر کامسح کرنا ہے۔اور دعا یہ ہے کہ جس کوہم وضو کے درمیان والی دعا بھی کہتےہیں۔ جو مسنون دعاؤں والی کتابیں ہیں ان کے اندر مل جائےگی۔ وہ دعا یہ ” اللھم اغفرلی ذنبی ووسع لی فی داری وبارک لی فی رزقی” ہے۔ اس دعا کا ترجمہ اتنا خوبصورت ہے کہ آپ سمجھ جائیں گے کہ اس سے ہمارے کونسے کونسے مسائل حل ہوں گے۔ وضو کرنے والا کہہ رہا ہے ” اے اللہ ! میرے گن اہوں کو مع اف فرما ، یا اللہ! میرے گھر کو کشادہ فرما، یا اللہ ! میرے رزق میں اضافہ فرما ، اے اللہ مجھے ان لوگوں میں شامل کردے جو تیرے سے ت وبہ کرتےہیں ، معافی مانگتے ہیں۔اے اللہ! مجھے اپنے پاکیزہ بندوں میں شامل فرما۔ وہ لوگ جو صاف وستھرا اور پاکیزہ رہتے ہیں ۔ا ور تجھے محبوب ہیں۔ ان میں شامل فرما۔ کتنا زبردست اور پاورفل والا ترجمہ ہے۔علماء نے لکھا ہے جو انسان کے وضو کے درمیان والی دعا کا اہتمام کرے ۔ اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اس کو اپنا گھر نصیب فرماتے ہیں جیسا کہ یہ مانگ رہا ہے ۔ یا اللہ! میرے گھر کشادہ فرما۔ اب جو بے گھر ہوگا اللہ تعالیٰ اس کے لیے کشادگی کریں گے۔ اللہ تعالیٰ اپنا گھر اس کو نصیب فرمائیں گے۔ جو بے روزگارہوگا اللہ تعالیٰ اس کو رزق حلال عطافرمائیں گے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس پر ضرور عمل کریں۔ جس نے بھی اس پر عمل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنا گھر بھی عطا کیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے اس کے رزق کے اندر وسعت بھی پیدا کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…