بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ، چور 17 ہزار روپے کی چاکلیٹ اور ڈرائی فروٹ اُڑا لے گئے

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران 2 ملزمان نقد رقم اور موبائل فون کے علاوہ چاکلیٹس اور ڈرائی فروٹ بھی لوٹ کر لے گئے۔ڈیفنس میں خیابان سحر پر واقع گو 4 فریش نامی ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر گزشتہ رات 2 مسلح ملزمان نے واردات کی،

اسٹور کے منیجر تنویر رسول کے مطابق رات 10 بجے وہ کاونٹر پر موجود تھا تو 2 نوجوان گاہک بن کر اسٹور میں آئے جن میں سے ایک نے کاونٹر پر پہنچ کر پستول نکال لیا۔تنویر کے مطابق اسلحہ کے زور پر ملزم نے کیش کاونٹر پر موجود 25 ہزار روپے نقد اور 2 موبائل فون لوٹ لئے جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی اسٹور سے اشیا لوٹتا رہا۔اسٹور منیجر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسٹور سے 17 ہزار روپے مالیت کے ڈرائی فروٹ اور چاکلیٹس لوٹے اور چند منٹ میں واردات کرکے فرار ہو گئے، واردات کی اطلاع فوری طور پر درخشاں پولیس کو دی گئی جس کے بعد اہلکار اسٹور پر آئے اور انہیں تھانے آنے کا کہہ کر چلے گئے۔تنویر نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور درخواست تھانے میں دی گئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان اور ان کا طریقہ واردات واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…