اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹس نے کود کر جان بچالی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تاہم پائلٹس نے ایمرجنسی کود کر جان بچانے میں کامیاب ہو ئے ۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہمیں جہاز تیزی سے نیچے آتے ہوئے نظر آیا تو ہم ڈر گئے تھے طیارے میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ لگ گئیں اور کھیتوں میں جا گرا ۔ طیارہ حادثے سے متعلق بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ طیارہ اڑان بھرنے کے بعد تکنیکی مسائل کا شکار ہوا ، دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔دونوں پائلٹس معمولی زخمی ہوئے ہیں اور کا علاج چل رہا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر 2021میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر پاک بھارت سرحد کے قریب سواد سیری گاؤں میں مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر ہرشیت سنہا ہلاک ہوا۔