اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی)احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت حکومت کودو کروڑکے قریب درخواستیں موصول ہو گئیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی و سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں احساس راشن پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ اور پالیسی پر غور کیا گیا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کو 8171 میسج سروس پر دو کروڑکے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں کی تصدیق کا عمل احساس سروے اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ہوگا۔دریں اثنا، اجلاس میں احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ نے گھرانوں کی اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس راشن پر عملدرآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے جلد ہونے والا ہے۔احساس راشن رعایت کی سٹیئرنگ کمیٹی نے گھرانوں کی اہلیت کو جانچنے کیلئے اہلیت کے معیار کی منظوری دیدی ۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کی۔احساس راشن رعایت سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا،کمیٹی کا مقصد احساس راشن پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ اور پالیسی رہنمائی ہے،کمیٹی نے گھرانوں کی اہلیت کو جانچنے کیلئے اہلیت کے معیار کی منظوری دیدی ۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس راشن پر عملدرآمد نیشنل بینک کیاشتراک سے جلد ہونے والا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سماجی تحفظ ڈویڑن، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ،پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز ،سیکرٹری فنانس بلوچستان، سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب، سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا ،ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز، گروپ ہیڈ ڈیجیٹل بینکنگ نیشنل بینک کے علاوہ احساس سیڈی جی قومی سماجی و معاشی رجسٹری، ڈی جی ٹیکنالوجی بھی موجود تھے ۔