ڈیرہ بگٹی(آن لائن)ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکے میں 3لیویز اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 4لیویز اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کئے گئے
بارودی مواد کے زد میں آکر تین لیویز اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 4لیویز اہلکاروں سمیت نو افراد شدید زخمی ہوگئے جاں بحق افراد میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ایک کزن بھی شامل ہیں جاں بحق افراد کی شناخت لیویز سپاہی خیراللہ ولد خانہ خان لیویز سپاہی فتو خان ولد کچزو خان لیویز سپاہی سائیں بخش اور دین محمد عرف دلاور شامل کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں سرکار خان شوکت جلاف نواب دین محمد حنیف امام دین بشکو خان اور وشو خان شامل ہیں دھماکے کے بعد زخمیوں کو پی پی ایل ویلفئیر ہسپتال سوئی میں منتقل کردیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی واقعہ کے بعد سینٹر سرفراز بگٹی نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردانہ واقعے کی زمہ دار کالعدم تنظیم کو قرار دے دیا اور بلوچستان کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبائی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ انہیں کیوں مزاکرات کے نام پر دہشتگردوں کے سامنے پھینکا گیا ہے