لاہور( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا حال بھان متی کے کنبے کا ہے،سینیٹ میں اپوزیشن کی کاغذی اکثریت بل نہیں روک سکی،سٹیٹ بنک کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا گیا ۔نواز شریف آنہیں رہے بلکہ لایا جا رہا ہے ، بری شکست کے بعد
اپوزیشن اب سکون میں ہو گی، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی شرائط پوری ہو گئیں جبکہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے کریڈٹ ریٹنگز بہتر ہو جاتی ہیں ،اپوزیشن اس اہل بھی نہیں کہ اپنے اکثریت والے ایوان میں برتری ثابت کر سکے ۔ اپوزیشن کا حال بھان متی کے کنبے کا ہے۔منتشر اپوزیشن کو ناکارہ حکمت عملی کے نتیجے میں ایک اور شکست ہوئی،سینیٹ میں اپوزیشن کی کاغذی اکثریت بل نہیں روک سکی،نئے شہر بسانا حکومت کا حق ہے،پارلیمنٹ کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس اور ایگزیکٹو کا اختیار ایگزیکٹو کے پاس رہنا چاہیے،لاہور شیخوپورہ کے درمیان ایک لاکھ دو ہزار ایکڑ پر نیا شہر بنا رہے ہیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے عمران خان کو چنا ہے وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،یوسف رضا گیلانی کا شکریہ انہوں نے بل کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا،پاکستان مسلم لیگ ق ہمارے اتحادی ہیں، ان کے خیالات کا احترام کرتے ہیں،شاہد خاقان عباسی اور کچھ دوست نواز شریف کے خلاف عدم اعتماد لانے کا ارادہ رکھتے ہیںنواز شریف آنہیں رہے بلکہ انہیں لایا جا رہا ہے ، بری شکست کے بعد اپوزیشن اب سکون میں ہو گی،مولانا فضل الرحمان اپنا منجن اور حلوہ بیچنے کے چکر میں ہیں ،سٹیٹ بنک کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا گیا ۔