بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارت کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، صدارت کے لئے ان فٹ قرار

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارت کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا امریکی میڈیا نے صدر کے آئس کریم کھانے پہ انہیں صدارت کے لئے ان فٹ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیڈن مخالف میڈیا سینیٹرز اور ارکان کانگریس بھی میدان میں آگئے اور بائیڈن کی اس اس حرکت پہ انہیں آڑے ہاتھوں لیا ، ریاست ٹینیسی سے سینیٹر بلیک برن نے کہا کہ

وہاں روس یو کرین میں جنگ کو سوچ رہا اور ہمارے صدر آئس کریم کھا رہے ہیں ، انہیں پتہ ہی نہی کہ ان کے ارد گرد ہو کیا رہا ہے۔اس دلچسپ سیاسی مخالفت کی گونج اس وقت میڈیا کی زینت بنی جب گزشتہ روز صدر بائیڈن جنہیں آئس کریم پسند ہے ، واشنگٹن کے ایک آئس کریم پارلر پہنچ گئے وہاں سے آئس کریم خریدی اور عملے کے ساتھ سیلفی لی۔امریکی میڈیا اور اخبارات میں اس واقع کو لے کر طوفان مچا دیا، ٹی وی شوز میں انہیں لاپرواہ اور غیر سنجیدہ صدر قرار دیا گیا۔کئی ایک اپوزیشن ارکان نے صدر کے دماغی توازن کے علاج کا مشورہ دے دیا بائیڈن مخالف ایک نیوز چینل کے بڑے اینکر نے انہیں صدارت کے لئے ہی ان فٹ وارد دے دیا۔ اینکر نے کہا کہ ملک کی دوڑ بھاگ ایسے شخص کے ہاتھوں میں ہے جو یہ نہی جانتا کہ امریکہ اور دنیا پہ جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں اور ان حالات سے نمٹنے کے بجائے ہمارے کمانڈر ان چیف آئس کریم پارلر میں مزے اڑا رہے ہیں۔امریکی عوام نے ایک سادہ اور عام سی بات کو لے کر دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک اور سب سے بڑی میڈیا انڈسٹری میں اس طرز کی رپورٹنگ کی شدید مذمت بھی کی ہے اور کہا ہے کہ مخالفت برائے مخالفت میں آپ کس حد تک جا سکتے ہیں اس کا اندازہ اب ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…