اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران فوجیوں کیلئے کرسیاں رکھنے کی خبر چلانے پر صحافیوں کو ہاڑے ہاتھوںلیا ، شدید تنقید کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کچھ صحافیوں کی
جانب سے فوجی افسران کیلئے صوفوں کی بجائے کرسیوں پر بیٹھنے کی خبردی اور اس کی باقاعدہ ویڈیوز بھی جاری کیں ۔ ان کے ویڈیوز کے مطابق وزیراعظم ہائوس کے لان میں عمران کان بیٹھے حکومتی امور نمٹا رہے ہیں جبکہ ویڈیوز میں فوجی افسران بھی دکھائی دے رہے ہیں جو کرسیوں پر بیٹھے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے اینکر پرسن عاصمہ شیرازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ سپریم کورٹ نے بالکل درست فرمایا تھا کہ اس صحافی معیار پر اور ہماری باجی چاہتی ہیں انہیں سیریس صحافی مانا جائے لیکن دوسروں کو گالی گلوچ سے شروع کر کون کس کرسی پر بیٹھا اس تک جا پہنچی ہیں ۔ شہباز گل نے عاصمہ شیرازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’لگتا ہے اب اگلی باری آپ صابن تولیے اور چائے میں کتنے چمچ چینی پر رپورٹنگ کریں گے۔