جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

” ان صاحب کو کوئی صلی اللہ علیہ وسلم کہنا سکھا دے ، اس شخص کو ریاست مدینہ کی مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ” مریم نواز کی وزیر اعظم عمران خان پر تنقید

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کے نشتر برسا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ان صاحب کو کوئی صلی اللّہ علیہ وسلم کہنا سکھا دےجس شخص کے

ہاتھ ایل این جی سکینڈل،چینی سکینڈل، آٹا سکینڈل، ادویات سکینڈل اور فارن فنڈنگ کیس میں گھپلوں سے رنگے ہوں، جس کے نامہ اعمال میں مہنگائی سے تنگ آئے عوام کی خودکشیاں ہوں، اس شخص کو ریاست مدینہ جیسی پاک مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوچکا ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ اخلاقی، مذہبی طور پر اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان جرائم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…