جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

امریکی کمپنی ایمیزون نے بھارتی ترنگا جوتوں پر چھاپ دیا، فروخت کیلئے پیش

datetime 27  جنوری‬‮  2022 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون نے بھارتی ترنگے کو جوتوں پر چھاپ دیا جس کے خلاف بھارتی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ میڈیارپورٹس

کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک امریکی کمپنی ایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں ایمیزون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا گیا۔اس حوالے سے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ ایمیزون کی جانب سے بھارتی ترنگے کا جوتوں پر استعمال ناقابل برداشت ہے، کمپنی ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس عمل پرکارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی پرچم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جو بے حد تکلیف دہ ہے، بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس نے ایمیزون کے شاپنگ پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…