حویلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ کی یونین کونسل بھیڈی میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہیں، 20 روز گزرجانے کے باوجود رابطہ سڑکوں کو کھولا نہیں جاسکا ۔ یونین کونسل بھیڈی لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے پاس اوڑی سیکٹر میں ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے یہاں بجلی بند
ہے جبکہ دیگر علاقوں سے رابطہ بھی منقطع ہے۔ آزاد کشمیر حکومت بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔حالیہ برفباری سے یونین کونسل کا 20 روز گزرنے کے باوجود بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ چودہ دیہاتوں پر مشتمل 25 ہزار سے آبادی والی یونین کونسل بھیڈی کے لوگ کسی میسحا کے منتظر ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے آج راولپنڈی سے آنے والی ایک ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے کندھوں پر اٹھا کر مشکل ترین راستوں اور برف میں یونین کونسل بھیڈی لے جایا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے آج بھی بھیڈی کے لوگ پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حکام بالا اس کا نوٹس لیتے ہوئے لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں اور رابطہ سڑکیں فوری طور پر بحال کریں۔
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ کی یونین کونسل بھیڈی ، لائن آف کنٹرول کے پاس ، اوڑی سیکٹر میں ہے، گذشتہ ایک ماہ سے یہاں بجلی بند ہے جبکہ دیگر علاقوں سے رابطہ بھی منقطع ہے۔ آزاد کشمیر حکومت بالکل خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اب تو لاشیں بھی کئی کئی کلومیٹر پیدل چل کر پہنچائی جارہی ہیں pic.twitter.com/KzpsrKvrVT
— Amjad Hussain Bukhari (@AmjadHBokhari) January 26, 2022