کراچی(این این آئی)سول ایوسی ایشن(سی اے اے)نے پاکستان کے سات انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اقدامات لے لیئے ہیں۔حکومت کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے ایئرپورٹس پر رہنمائی اور مدد کے لیے سہولیات دینے کا
معاملے پر سی اے اے نے عمل درآمد شروع کردیا، جس سلسلے میں تحریری ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔کراچی، اسلام آباد لاہور، فیصل آباد، پشاور، ملتان اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر تارکین وطن پاکستانیوں کی مدد کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولیات میسر ہوں گی۔سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر سطح کا افسر سی اے اے ہیڈ کوارٹرز میں فیسلیٹیشن سیل کی سربراہی کرے گا۔ تمام سات انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے ٹرمینل منیجرز بھی مقرر کردیئے گئے ہیں، جو فوکل پرسن کے طور خدمات انجام دیں گے۔