اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ، بنگالی گلوکار نے پدم بھوشن ایوارڈز لینے سے انکار کر دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) کے رہنما اور مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھادیب بھٹاچارجی نے بھی بنگالی گلوکارہ سندھیا مکھرجی کی طرح پدم بھوشن ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھٹاچارجی نے

ایک بیان میں کا کہ وہ اس ایوارڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے،کسی نے مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔ انہوںننے کہا اگر انہوں نے مجھے پدم بھوشن پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو میں اسے قبول کرنے سے انکار کرتا ہوں۔بھٹاچارجی نریندر مودی حکومت کے سخت ناقد رہے ہیں۔77 سالہ کمیونسٹ رہنما 2000ـ2011 تک مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ سی پی آئی( ایم ) نے ٹویٹر اور میڈیا پر ان کے انکار کی حمایت کی ہے۔ سی پی آئی ایم کی اس طرح کے ایوارڈز کو مسترد کرنے کی مستقل پالیسی رہی ہے۔قبل ازیں جیوتی باسو نے بھی 2008 میں بھارت رتن لینے سے انکار کر دیا تھا۔ سی پی آئی ( ایم )کے رہنما بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے کہا کہ لوگوں کو فرقہ وارانہ خطوط میں تقسیم کرنے والی بی جے پی حکومت سے ایوارڈ قبول کرنا سوال سے باہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…