اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں میں نامعلوم افراد نے دکانیں بند کروا نے کی کوشش ، بازار بند کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دکانیں بند کرانےکی کوشش کی ہے۔نجی ٹی وی جیو کےذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجدکے قریب نامعلوم افراد نے بازار بند کرادیا۔اس کے علاوہ جیکب لائن کے علاقے میں بھی دکانیں بندکرائی گئی ہیں۔