ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

کرپشن کےخاتمےکا وعدہ پہلے90 دن میں پورا کر دیا تھا، وزیراعظم عمران خان

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں ختم کر دیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی سکینڈل سامنے نہیں آیا، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی، شہباز شریف کے کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کیا جائے ، عوام کو بہترین معاشی اشارے بارے آگاہ کیا ،بین الاقوامی اداروں کی

معیشت بارے رپورٹوں کو بھی بتایا جائے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے ٹرانسپرنسی رپورٹ، صحت کارڈ اور شہباز شریف کیخلاف کرپشن کیسز پر بات کی۔ ٹرانسپرنسی رپورٹ کے بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے۔صرف قانون کی حکمرانی سے متعلقہ معاملات کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم کا اس موقع پر کہناتھا کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں ختم کر دیا تھا،موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی سکینڈل سامنے نہیں آیا ۔سابقہ ادوار میں پانامہ جیسے بڑے بڑے سکینڈل سامنے آتے رہے ۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ شہباز شریف کے کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کیا جائے ۔عوام کو بتایا جائے کہ شریف خاندان نے کس طرح چپڑاسیوں اور کلرکوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی ۔ترجمانوں کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت بارے عوام کو آگاہ کرنا کی ہدایت کی گئی ۔وزیر اعظم نے کہا عوام کو بہترین معاشی اشارے بارے آگاہ کیا ۔ بین الاقوامی اداروں کی معیشت بارے رپورٹوں کو بھی بتایا جائے ۔ انہوں نے کہا کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…