پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانیوالے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

26  جنوری‬‮  2022

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ٹھیک ایک دن قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویلڈنگ کے کام کے دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی تھی۔آگ سے پی ایس ایل کے لیے خصوصی طور پر تیار کئے

جانیوالے کمنٹری باکس اور بائونڈری ایس ایم ڈی کی کیبل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رات گئے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔واضح رہے کہ کل جمعرات سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہوگانیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے ابتدائی میچ میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔کورونا کیسز کی وجہ سے کراچی میں 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی تیاری مکمل ہے، کھلاڑیوں کی سیفٹی ترجیح ہے۔ایک بیان میں سلمان نصیر نے کہا کہ کورونا کیسز کی وجہ سے کراچی میں 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میچز میں شائقین کی حاضری کا فیصلہ کورونا صورتحال کو دیکھ کر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں مزید کسی ٹیم کےاضافے کاپلان نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…