پشاور(آن لائن )طالبان کے خوف کے باعث مزید سو سے زائد افغان فنکار اور گلو کار پشاور پہنچ گئے ہیں ۔ کابل ، جلال آباد سمیت افغانستان کے مختلف شہروں سے افغان فنکاروں اور افغان گلو کاروں کی نقل مکانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے کے خطرات کے باعث پشاور پہنچنے والے افغان فنکار ، گلو کار میں سے بیشتر بیروز گار ہو گئے ہیں اور بیروز گار افغان
ادا کاروں ، گلو کاروں کی مالی امداد کے لئے پاکستانی اداکار بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا سے مالی امداد ، سیکورٹی کے حوالے سے ملاقات کر لی ہیں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد فنکاروں ، گلو کاروں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث بیشتر تعداد میں افغان اداکار ، فنکار پشاور پہنچ رہے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک سو سے زائد گلو کار اور فنکار پشاور پہنچ چکے ہیں