ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض /اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔سعودی عرب میڈیا کے مطابق کابینہ کا ورچوئل اجلاس خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اعلامیے کے مطابق قائم وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ نے کہا کہ کابینہ نے سعودی عرب میں ابوظبی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی

مذمت کی اور ہر قسم کے خطرات سے بچاؤ اور سیکیورٹی کیلئے متحدہ عرب امارات کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں بین الاقوامی برادری خصوصاً سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خطے اور دنیا میں قیام امن کے لیے ایسے جارحانہ رویوں کو روکنے کے لیے حرکت میں آئیں اور ان کا مقابلہ کرے۔اجلاس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدوں کے مسودے کی منظوری بھی دی گئی ،دونوں ملکوں کے درمیان غیرقانونی نشہ آور اشیا اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔کابینہ کے اجلاس میں خادم حرمین شریفین کو جنوبی سوڈان کے لیفٹیننٹ جنرل سلواکیر مایارڈٹ سے ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت آگاہ کیا گیا ،جمہوریہ کوریا کے صدر مون جائی اِن کے دورہ سعودی عرب کے نتائج اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ان کی بات چیت کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ کے لیے جمیکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے ساتھ ساتھ وزارت سیاحت اور عالمی سیاحتی تنظیم کے درمیان ای لرننگ کے ذریعے انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے معاہدے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سعودی عرب کی حکومت اور کویت کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…