لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے حلال جانوروں کی تعداد میں کمی روکنے کیلئے مادہ جانوروں کوذبح کرنے پر پابندی عائد کردی ، پنجاب کے سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے مطابق ایک سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ حلال جانوروں کی تعدا د میں 40فیصد فیصد کمی آئی ہے ، حلال جانوروں کی افزائش میں اضافہ کیلئے اس پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ مادہ جانوروں کو ذبح کرنے والے قصابوں کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، اس ضمن میں صوبہ بھر کے اندر قائم منڈیوں میں عملہ تعینات کردیا گیا ہے جو تمام معاملات مانیٹر کرے گا
پنجاب حکومت نے مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی ، نوٹیفیکشن جاری
10
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں