ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

مردان ، خصوصی عدالت نے چار سالہ اسما قتل میں ملوث ملزم نبی کو 63 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(این این آئی)بچوں کی حفاظت کے لیے قائم کی جانے والی خصوصی عدالت نے چار سالہ اسما قتل میں ملوث ملزم نبی کو 63 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کی خصوصی عدالت نے 4 سالہ اسماء قتل کا فیصلہ سنا دیا، یہ لاہور میں پیش آنے والے زینب کیس کے بعد دوسرا واقعہ تھا۔عدالت نے اسماء قتل کیس کے

ملزم نبی کو 63 سال 6 ماہ قید اور 60 ہزار روپے کا جرمانے کی سزا سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قید کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے گوجر گڑ ھی کی 4 سالہ اسماء کو 13 جنوری 2018 کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران 200 سے زائد افراد کے ڈی این اے حاصل کر کے انہیں لیبارٹری بھیجا تھا، ان میں سے 15 سالہ ملزم محمد نبی کا ڈی این اے میچ کر گیا تھا۔یاد رہے کہ 4 سالہ اسماء 14 جنوری 2018 کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی، جس کے ایک روز بعد گھر کے قریب کھیت سے اْس کی برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی،لاش برآمد ہونے کے بعد اہل خانہ نے احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔بعد ازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے اسماء قتل کیس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اْس وقت کے آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود سے رپورٹ طلب کی تھی۔آئی جی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں اسماء کے ساتھ زیادتی اور گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…