اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے درِ عمل میں کہا کہ عمران خان حکومت
سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف چوری اور لوٹ مار کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی کرنے والیعمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے۔