ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

موجودہ حکومت نے کرپشن کیخلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے، وزیراعظم عمران خان

datetime 25  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات لیے ہیں،کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے باہر ہیں ، مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان سے

متعلق رپورٹ پرگفتگو کی گئی اس حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے باہر ہیں اور مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ کرپشن کے زیرالتواکیس جلد نمٹانے کیلئے عدالتوں میں مؤثرپیروی کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق سال 2021ء کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔کرپشن کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں حکومتی دعووں کے برعکس کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔رپورٹ میں 180 ممالک کے نام شامل ہیں، جن میں پاکستان کی 16 درجے تنزلی ہوئیں اور 28 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان عالمی رینکنگ میں 140 ویں نمبر پر آگیا۔ گزشتہ سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا 124واں نمبر تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…