اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نےکہا ہے کہ اپوزیشن نے سوشل میڈیا پر ایک پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے ، اپوزیشن نے یہ نہیں کہا ہے کہ وزیراعظم نے بیان ہمارے خلاف دیا ہے ،پورا بیان تو انہوں نے سوشل میڈیاپر چلایا ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جناب یہ تو کسی اور طرف اشارہ کر رہا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ایسی بات ہی کوئی نہیں ہے ۔
آپ وزیراعظم کا پورا بیان سن لیں ، انکا کسی اور طرف تو اشارہ ہی نہیں وزیراعظم کے بیان کا اشارہ سیدھا اپوزیشن کی طرف ہی ہے ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ اب اپوزیشن سمجھتی ہے کہ اشارہ ہے کہ تو میں اس حوالے سے مصدقہ بتا رہاہوں کہ وہاں معاملات تو بہترین چل رہے ہیں ، اب وزیراعظم عمران خان نے وہ اشارہ دیا ہے جو دو دن پہلے شاہ محمود قریشی نے دیا تھا ، شاہ محمود قریشی نے دو دن پہلے کہا تھا کہ آپ سندھ سے پنجاب کی طرف آئیں ہم یہاں سے سندھ کی طرف جائیں گے ، اب وزیراعظم نے جوش خطابت کے دوران یہ کہہ دیا کہ میں آپ کو دیکھ رہا ہوں اور مجبور ہوں کہ حکومت میں ہوں ۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ جو حکومت میں ہوتا ہے اس کی مجبوری تو ہوتی ہے ، انکا کہنے کا مطلب یہی ہے کہ میں مجبور ہوں ، دیکھ رہا ہوں ،آپ میرے خلاف جو باتیں کرتے ہیںمیں ہنستا ہوں ، جب میں نکلوں گا ، رانا عظیم کا کہنا تھا کہ میں نکلنے کا مطلب یہی ہے کہ میں تو واپس نہیں جائوں گا ، اگر میں ایک چھبیس دن دھرنا دے سکتا ہوں ، میں اکیلا یا پوری ٹیم کیساتھ نکلتا ہوں ، میں دھرنا دوں گا ، تو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس ساتھ یہ بات بھی کی ہے کہ اگلے پانچ سال بھی میرے ہیں ۔ اس پر تو کوئی غور نہیں کر رہا کہ اگلے پانچ سال بھی میرے ہیں ۔ رانا عظیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اداروں سے ٹکرائو کی باتیں بالکل بھی جھوٹ ہیں ۔ اداروں کیساتھ ان کے اور ان کے اداروں کیساتھ بہترین تعلقات ہیں ۔