راولپنڈی (این این آئی)چکری روڈ پر خاتون نے سوتے ہوئے شوہر کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق 50سالہ ذولفقار کو اسکی اہلیہ نے، دوسری شادی کی خواہش پر قتل کیا،خاتون نے بارہ بورہ رائفل سے سوتے ہوئے شوہر پر فائر کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گردن میں گولی لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری ملزمہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔