اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کووڈ سے معمولی بیمار افراد میں صحتیابی کے کئی ماہ بعد ذہنی مسائل کا انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)کووڈ سے معمولی حد تک بیمار ہونے والے افراد کو صحتیابی کے 9 ماہ بعد تک توجہ مرکوز کرنے اور یادداشت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یہ کورونا وائرس کے طویل المعیاد اثرات کی طویل فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے جس کے لیے لانگ کووڈ کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی

تحقیق میں بتایا گیا کہہ کووڈ سے معمولی بیمار ایسے افراد جو لانگ کووڈ کی علامات کو رپورٹ نہیں کرتے، انہیں میں 6 سے 9 ماہ تک توجہ مرکوز کرنے اور یادداشت کے بدترین مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ لانگ کووڈ سے متاثر اقفراد کو وجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جس کے لیے ذہنی دھند یا برین فوگ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے یہ واضح نہیں تھا کہ کہ یہ اثر کووڈ کو شکست دینے والے ان افراد میں بھی دیکھنے آتا ہے یا نہیں جن میں صحتیابی کے بعد دیگر طبی مسائل نظر نہیں آتے۔اس تحقیق میں شامل افراد کو مختلف ذہنی ٹیسٹ مکمل کرنے کا کہا گیا جن کے لیے توجہ، یادداشت، منصوبہ بندی اور منطق کی ضرورت ہوتی ہے۔ان افراد نے مختصر المدت یادداشت اور منصوبہ بندی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر ماضی کے واقعات اور وقت کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحٰت میں بدترین کارکردگی دکھائی۔مگر تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیشتر افراد کے یہ مسائل 6 سے 9 ماہ بعد ختم ہوگئے۔محققین نے بتایا کہ جو بات حیران کن تھی وہ یہ ہے کہ تحقیق میں شامل بیشتر افراد کو لانگ کووڈ کی کسی علامت کا سامنا نہیں ہوا مگر توجہ اور یادداشت میں تنزلی کا سامنا ضرور ہوا۔انہوں نے کہا کہ نتائج سے انکشاف ہوتا ہے کہ کووڈ کی معمولی شدت کا سامنا کرنے کے بعد بھی مہینوں تک ذہنی تنزلی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…